بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور آئرلینڈ میں تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آج آئرش شہر ڈبلن کے کلونٹرف کرکٹ کلب کے گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ تقریباً شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک میچ میں کامیابی سے سیریز برابر ہے، آج ہونے والا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کر لے گی، پہلے میچ میں آئر لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرایا جبکہ گرین شرٹس نے دوسرا میچ بآسانی جیت لیا تھا۔

واضح رہے کہ آئر لینڈ کیخلاف پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے کسی میچ میں پہلی بار سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اعزاز بھی حاصل کیا، ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی بیٹرز نے اپنی اننگز میں مجموعی طور پر 15 چھکے لگائے۔

فخر زمان نے 6، محمد رضوان اور اعظم خان نے 4، 4 جبکہ صائم ایوب نے ایک چھکا لگایا، اس سے قبل پاکستان نے ایک میچ میں 12 چھکے لگائے تھے، پاکستانی اننگز میں پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے گئے، تاریخ میں دوسری مرتبہ پاکستانی کرکٹرز نے پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے۔

اشتہار
Back to top button