بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نرسوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جا رہا ہے

نرسنگ کی اہمیت اُجاگر کرنے اور اس کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دنیا بھر میں ہر سال 12مئی کو نرسوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ آج کے دن نرسنگ سے منسلک افراد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی اس شعبے سے وابستہ خواتین کو درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی جاتی ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز1953ء میں ہوا، جب امریکا کے شعبہ صحت، تعلیم اورفلاح وبہبود سے منسلک ڈوروتھی سودرلیند نے امریکی صدر سے نرسوں کے عالمی دن کا اعلان کرنے سے متعلق رابطہ کیا۔رواں سال نرسوں کے عالمی دن کی تھیم ’’ہماری نرسیں، ہمارا مستقبل‘‘ ہے۔

اشتہار
Back to top button