اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 افراد گرفتار

راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا خود کار اسلحہ خیبر پختونخوا سے پنجاب اسمگل کیا جا رہا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کی گاڑی سے 50 پستول، 4 کلاشنکوف، 6 ایم پی فائیو رائفل اور 2دیگر رائفلیں بھی  برآمد ہوئیں۔

ملزمان سے مختلف بور کے 4800 کارتوس اور کئی میگزین بھی برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے فرار ہونے والے ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Exit mobile version