پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کے سلسلے میں لاہور سے دبئی پہنچ گئی۔دبئی سے ٹیم آئرلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ میچز 10۔ 12اور 14مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
میچوں کا شیڈول:
10 مئی۔ بمقابلہ آئرلینڈ ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ ڈبلن۔
12 مئی ۔ بمقابلہ آئرلینڈ ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ڈبلن۔
14 مئی ۔ بمقابلہ آئرلینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ڈبلن۔
22 مئی ۔ بمقابلہ انگلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ لیڈز
25 مئی ۔ بمقابلہ انگلینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ برمنگھم۔
28 مئی ۔ بمقابلہ انگلینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ کارڈف۔
30 مئی ۔ بمقابلہ انگلینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ اوول۔