بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر حنان بلخی نے آج لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔انہوں نے مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا کیونکہ صحت کے شعبے کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی عوام کے لیے بتیس فیلڈ ہسپتالوں کو فعال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں ہر ضلع میں جدید ترین ہسپتال بنانے کا ہدف پورا کر لیا جائے گا۔ڈاکٹر حنان بلخی نے قدرتی آفات کی ہنگامی صورت حال میں صحت کی سہولیات کے لیے مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اشتہار
Back to top button