قومی
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کردیا۔پاکستان بار کونسل کے ممبران نے عدالت عالیہ اسلام آباد کے ججز کے خط کے معاملے پر اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان بھر کے وکلا اور ہم پاکستان بار کونسل، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑے ہیں۔اعلامیے کے مطابق ہم عدالتی امور میں ایگزیکٹو اور ایجنسیوں کی مداخلت مسترد کرتے ہیں۔
پاکستان بار کونسل نے اعلامیے میں مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ ایسے عناصر کو سزا دینے کےلیے فل کورٹ بنائے، جو روزانہ کی بنیاد پر کیس کو سنے اور فیصلہ کرے۔اعلامیے کے مطابق ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز آئین کی پاسداری کےلیے 30 اپریل کو سپریم کورٹ اکٹھے ہوں۔