قومی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔گزشتہ روز آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوئی، وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہے۔
استور کے میدانی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش اور لینڈ سلائڈنگ ہوئی۔خیبرپختونخوا میں 2 روز کی بارشوں کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 56 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔