بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل

صوابی میں کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی۔شہید کے اہلخانہ کی فرمائش پر پاک فوج نے مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا کام 4 ماہ میں مکمل کیا۔

شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا، مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا، پھول رکھے۔

اشتہار
Back to top button