آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے 14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے کر دیے۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے تمام افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اے ایس پی اسد اقبال کو ایس ڈی پی او سبزی منڈی سے ایس ڈی پی او سیکریٹریٹ جبکہ ڈی ایس پی فیاض احمد کو ایس ڈی پی او سبزی منڈی اور انصر احمد کو ایس ڈی پی او ترنول تعینات کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی امتیاز علی کو ایس ڈی پی او ویمن، محمد محفوظ احمد کو ڈی ایس پی ٹریننگ، ڈی ایس پی اسرار احمد کو اے آر یو اور مختیار احمد بگٹی کو ڈی ایس پی ایچ ایس زیڈ تعینات کیا گیا ہے۔ملک دلاور خان ڈی ایس پی ٹریفک، ملک عابد اکرام کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی ذوالفقارعباسی ایس پی یو،اسجد الطاف ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس تعینات ہو گئے۔ابراہیم جونیجو کو ڈی ایس پی ڈولفن، خان محمد حسبانی کو ڈی ایس پی جے پی یو، غلام حسین چانڈیو کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ایڈمن اور محمد شریف کلاچی کو ڈی ایس پی ایس پی یو تعینات کر دیا گیا۔