اپنے آبائی ملک کی طرح کوڈ اسکین کرتے ہوئے رقم کی ادائیگی کرنا واقعی آسان ہے!یہ الفاظ ہیں چین میں پہلی بار آنے والے پاکستانی نوجوان رانا کے،جس نے بیجنگ کے علاقےچھاؤیانگ کے بین الاقوامی کاروباری ضلع بلیو ہاربر میں اپنے موبائل فون سے سکیننگ کوڈ استعمال کرتے ہوئے پاکستانی نیاپے سے علی پے پرادائیگی کی۔
رانا نے بیجنگ کی اس سپر مارکیٹ سے اسنیکس اور پانڈا کی شکل کے کھلونے خریدے، روسٹ کی گئی بطخ کھائی، دودھ سےبنی چائے پی اورکوئی نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کئے بغیر تمام بل اپنے موبائل فون سے کوڈ اسکین کرکے براہ راست ادا کیے۔
چین کی جانب سےغیر ملکیوں کے لیے موبائل ادائیگی کی سہولت کے اقدامات کی بدولت رانا بیجنگ کے موبائل فون ٹورسے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ حال ہی میں، پاکستان کے ای-والٹ نیا پے نے چین میں آنٹ گروپ کی سرحد پار ادائیگی سروس علی پے پلس کے ذریعے ادائیگی کی سہولت کا اعلان کیا تھا،بلیو ہاربر جہاں رانا نے "ان باؤنڈ کنزیومر فرینڈلی بزنس سرکل” کے ذریعے آف لائن بل ادا کیے، نیا پےاس کے شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ رقوم کی ادائیگی سے متعلقہ ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں، مالیاتی اداروں اور کاروباری خدمات شعبہ کے متعدد نمائندوں نے بلیو ہاربرمیں "ان باؤنڈ کنزیومر فرینڈلی بزنس سرکل کا مشترکہ منصوبہ” بھی شروع کیاہے جس کا مقصد کاروبار اور سیاحت کے حوالے سے معروف شہروں میں اندرون ملک ادائیگی کے لیے مزید سہولت فراہم کرناہے۔
حالیہ سالوں میں، چین کوبیرونی دنیا کے لیے وسیع معاشی کھلے پن کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے جس سے یکساں تعاون پر مبنی مفادحاصل ہوا۔ رواں سال کے آغاز میں،حکومت نے ایک بار پھر غیر ملکیوں کے لیے چین میں کام کرنے، تعلیم کے حصول اورسفراوررقوم کی ادائیگی کی خدمات کو بہتر بنانے کا منصوبہ پیش کیا۔
رواں سال مارچ میں، ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے ادائیگی کی خدمات اور سہولت کومزید بہتر بنانے بارے میں آراء جاری کیں، جس کا مقصد ملک میں عمر رسیدہ افراد اور غیرملکی شہریوں کے لیے ادائیگی کی زیادہ اعلیٰ معیار ، موثر اور آسان خدمات فراہم کرنا ہے۔ غیر ملکیوں کے لیے رقوم کی ادائیگی میں حائل مشکلات کو دور کرنے کے لیے پیپلز بینک آف چائنہ نے ادائیگی کرنے والے اداروں کوغیر ملکیوں کے لیے سنگل ٹرانزیکشن کی حد1ہزارڈالر سے بڑھا کر5ہزار ڈالراورسالانہ ٹرانزیکشن کی مجموعی حد10ہزارڈالر سےبڑھا کر50ہزار ڈالر کرنے کی ہدایات جاری کی۔
بلیو ہاربر میں داخل ہوتے ہیں علی پے پلس کی آسان ادائیگی کی گائیڈ دیکھی جاسکتی ہے،جو کچھ دکانوں کے چیک آؤٹ کاؤنٹر کے سامنے رکھی گئی ہے۔ انگریزی میں کئی ایک اشاروں سے بھی غیر ملکی سیاحوں کی موبائل کی ادائیگی کے لیے ویزاانٹرنیشنل کارڈ یا بیرون ملک الیکٹرانک والیٹ کے استعمال کے لیے رہنمائی کی گئی ہے۔
بلیو ہاربر بزنس سرکل کے جنرل مینیجر ژانگ شیاؤفی کا کہنا ہے کہ اب یہاں کبوتر کا کھانا بیچنے والے چھوٹے تاجر بھی کیو آرکوڈز کے ساتھ سرحد پار لین دین کر سکتے ہیں۔ اس وقت دوکانوں کے چیک آؤٹ کاؤنٹر سے پہلے انگریزی میں ٹپس دی گئی ہیں کہ آپ کوڈ اسکین کر کے ادائیگی کے لیے قومی والیٹ یا علی پے کا استعمال کر سکتے ہیں، اوردوکاندارویزا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی وصول کرسکتے ہیں۔
آنٹ گروپ کے بین الاقوامی کاروباری خدمات کے شعبے کے جنرل مینیجرشیو ہونگ یان نے کہا کہ علی پے پلس کے ذریعے سنگاپور، تھائی لینڈ، ملائیشیا، پاکستان اور دیگر ممالک کے 11 ای والٹس کو چین میں براہ راست استعمال کیا جا سکتا ہے۔ویزا فری سفر اور ادائیگی کی سہولت میں بہتری جیسی متعدد پالیسیوں اور اقدامات سے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی چین میں سیاحت ، تعلیم،رہائش اور کام کرنے کی غرض سے آ رہے ہیں، جس سے اندرون ملک کھپت میں اضافہ ہورہاہے۔
کچھ غیر ملکیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین میں غیر ملکی بینک کارڈ کا استعمال آسان ہو گیا ہے، جن کے استعمال کے لیے سہولیات میں اضافہ ہوا ہے۔چھ سال سے بیجنگ میں مقیم امریکی شہری ماریہ پرائیویٹ سکول میں ٹیچر ہیں،جو اب ہر قسم کی ادائیگی آن لائن کرتی ہیں،انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنے موبائل فون کے بغیر باہرجانے کا تصور نہیں کرسکتیں۔
ماریہ نے کہا کہ وہ اکثر مختلف قسم کی موبائل ایپس کا استعمال کرتی ہیں ، جن میں باہر جانے اورسفر کے لیے آن لائن ٹکٹ بک کروانے کے لیے دی دی ایپس شامل ہے، ان تمام ایپس کا انگریزی ورژن بھی ہے، جواستعمال میں بہت آسان ہے انھوں نے کہا کہ چین ادائیگی کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ غیر ملکی دوست جلد ہی چین کے بڑے شہروں میں داخلی اور خارجی بندرگاہوں اور تیز رفتار ریل سٹیشنز سے لے کر ہوٹلز ، سیاحتی زونز اور دیگر مقامات پر زیادہ آسانی سے ادائیگی کرسکیں گے۔