قومی
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن 24 اور 25 اپریل کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔