قومی
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
پاکستان نے 2023 کےلیے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ امریکا کی رپورٹ میں بے بنیاد اورحقائق کے منافی الزامات عائد کیے گئے۔بیان میں کہا گیا کہ رپورٹ زمینی حقائق کے برعکس اور غلط طریقہ کار سے مرتب کی گئی۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ رپورٹ میں انسانی حقوق کا معیار جانچنے کے لیے مخصوص زاویہ استعمال کیا گیا۔پاکستانی دفتر خارجہ نے سوال اٹھایا کہ امریکا غزہ میں بربربیت اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو کیوں یکسر نظر انداز کر رہا ہے۔