جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

 ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمران بھٹی متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویر واٹس ایپ پر شیئر کیں۔

ملزم متاثرہ خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے دھمکانے میں بھی ملوث پایا گیا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد تحویل میں لے لئے گئے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version