بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹ اجلاس آج  سہ پہر چار بجے ہوگا

سینیٹ اجلاس آج  سہ پہر چار بجے ہوگا، چیئرمین سینیٹ صدارت کریں گے، سینیٹ اجلاس کے لئے 17 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف تحریری سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منی ٹیکس لاء ترمیمی بل کی کاپی ایوان میں پیش کریں گے، حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی بل 2023ء ایوان بالا میں پیش کیا جائے گا۔

الیکشن ترمیمی بل 2024ء اور اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی بل 2023ء متعارف کروائے جائیں گے، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈینس، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن آرڈینس پیش کیا جائے گا، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ آرڈیننس اور این ایچ اے ترمیمی آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس2023ء اور نجکاری کمیشن ترمیمی آرڈیننس بھی پیش کیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button