بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران کے صدر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

 ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی لاہور میں ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور عوام سے عوام کے روابط کو فروغ دینے  کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی و خوشحالی کے لئے ایرانی شہروں اور صوبوں کے ساتھ قریبی روابط کی خواہش کا اظہار کیا، صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور شہر کی بھرپور ثقافتی تاریخ کو سراہا۔ایرانی صدر نے شاعر مشرق ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی تعریف کی جنہیں ایران میں ’’اقبال لاہوری‘‘ کہا جاتا ہے۔

اشتہار
Back to top button