قومی
سائفر کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے سلمان صفدر، عثمان ریاض گل و دیگر جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم میں حامد علی شاہ، ذوالفقار نقوی، نعیم اقبال و دیگر عدالت میں پیش ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بھی عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے سماعت مکمل کیے جانے اور اس پر فیصلہ آنے کا قوی امکان ہے۔