فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

نوشہرہ کے علاقے آکوڑہ خٹک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعہ آکوڑہ خٹک کے علاقے ملی خیل پایان میں پیش آیا ، جہاں مسلح ملزمان نے گھات لگاکر اندھادھند فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد موقع پردم توڑ گئے۔

ایس ایچ او تھانہ آکوڑہ خٹک الطاف خان کے مطابق فائرنگ سے دو راہگیر خواتین بھی معمولی زخمی ہوگئیں ، بدقسمت خاندان والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے بعد گھر جارہے تھے ، خاندان کے تین مرد اور ایک خاتون گاڑی کے انتظار میں سٹرک پر کھڑے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔ایس ایچ او تھانہ آکوڑہ خٹک کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

Exit mobile version