پاکستان کو اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں کی سوچ نے غریب بنارکھا ہے، صدر مملکت
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے ہمارے آج کے حالات کی وجہ اسلام آباد میں بیٹھے بابو کی کم عقلی ہے، ضروری نہیں کہ پاکستان غریب ملک رہے، پاکستان کو اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں کی سوچ نے غریب بنارکھا ہے۔انہوں نے سندھ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں بانی پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وزیر اعظم ذو الفقار بھٹو کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ میں بے نظیر بھٹو بول رہی ہیں، محترمہ نے مجھے پارٹی چیئرمین بنایا تودوستوں کو شک تھا کہ میں یہ ذمہ اداری ادا نہیں کرسکوں گا، محترمہ کو یقین تھا کہ میں اپنی پارٹی چیئرمین کی ذمہ داری پوری ادا کروں گا۔
آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی 40 سال سے عوام کےلیے لڑ رہی ہے، عوام اور کارکنوں کی طاقت سے جیلیں کاٹیں،کوئی بھی قدم اٹھانے سے قبل ہمیں سوچنا سمجھنا پڑتا ہے، ہر کام کرنے سےپہلے سوچتا ہوں کہ اس سے ملک، عوام کو نقصان نہ ہو، ہمیں سوچ سمجھ کر آگے بڑھنے ہوگا تاکہ ملک کو نقصان نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار بھی کارکنان کی طاقت سے صدر بنا تھا، اب بھی آپ ہی کی طاقت سے صدرمملکت بناہوں، بی بی شہید جو فرض چھوڑ کرگئی وہ ادا کر دیا گیاہے۔صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہمارے آج کے حالات کی وجہ اسلام آباد میں بیٹھے بابو کی کم عقلی ہے، ضروری نہیں کہ پاکستان غریب ملک رہے، پاکستان کو اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں کی سوچ نے غریب بنارکھا ہے۔