بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی اسمبلی کا اجلاس کل، پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب

قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیاگیا جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل شام 5 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے، اجلاس میں اپوزیشن کا دیا گیا ایجنڈا  ہی زیر بحث آئے گا۔

اجلاس کے دوران رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری بطور رکن قومی اسمبلی حلف بھی اٹھائیں گی۔دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل 16 اپریل کے بجائے اب 18 اپریل کو ہوگا، صدر مملکت آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اشتہار
Back to top button