قومی
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہونگے
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات رواں ماہ کی 21 تاریخ کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ان انتخابات میں قومی اسمبلی کی چھ، پنجاب اسمبلی کی بارہ، خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو، سندھ اسمبلی کی ایک اور بلوچستان اسمبلی کی دو نشستیں شامل ہیں۔
ضمنی انتخابات میں دو سو انتیس امیدوار میدان میں ہیں۔قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر 50 امیدوار میدان میں ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے 23 امیدوار میدان میں ہیں، جب کہ پنجاب میں 154 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔دریں اثناء بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے بارہ امیدوار میدان میں ہیں۔