بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیویز اسلام آباد میں لینڈ کر گئے

پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیےنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے نیوزی لینڈ ٹیم کا استقبال کیا، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

نیوزی لینڈ ٹیم کا یہ دورہ 14 سے 28 اپریل تک 14 روز پر مشتمل ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو کھیلا جائے گا اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں ابتدائی تین میچز کھیلے جائیں گے۔جب کہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

اشتہار
Back to top button