بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

 آسٹریلین جونئیر اوپن اسکواش میں پاکستان چھا گیا، 5 ٹائٹل اپنے نام کرلیے

آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں نے متعدد ٹائٹل جیت کر عید کی خوشیاں دوبالا کردیں۔آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی دو بہنوں نے ٹائٹل جیت لیے، مہوش علی نے انڈر17 کیٹگری کا جبکہ ماہ نورعلی نے انڈر13 کیٹگری کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

گرلز کیٹیگری میں مہوش علی نے فائنل میں ملائیشین کھلاڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ ماہ نور نے جاپانی کھلاڑی کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا۔ دوسری جانب مینز کیٹیگری میں پاکستان کے حذیفہ شاہد نے انڈر13 کیٹیگری میں ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فائنل میں ملائیشین کھلاڑی کو شکست دی اور اسٹریٹ گیم سے کامیابی حاصل کی۔

اس کے علاوہ ابراہیم زیب نے انڈر17 کیٹیگری کا ٹائٹل جیتا جبکہ یحییٰ خان نے انڈر 15 کیٹگری میں گولڈ میڈل حا صل کیا۔اس طرح آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں پاکستان سے دو بہنوں سمیت 5 کھلاڑیوں نے ٹائٹل اپنے نام کیے۔ آسٹریلین جونئیر اوپن اسکواش میں پاکستان چھا گیا، 5 ٹائٹل اپنے نام کرلیے

اشتہار
Back to top button