قومی
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نوڈیرو آمد، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو عید کی مبارکباد دی، ملاقات میں بلوچستان کابینہ کی تشکیل سمیت مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ویژن کے مطابق غریب عوام کی بہبود کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے، بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے پہلے بھی اقدامات اٹھائے ہیں، عوامی فلاح کے اقدامات کا تسلسل جاری رکھیں گے، سندھ حکومت صحت کے شعبے میں بلوچستان کی معاونت کرے گی۔