قومی
عیدالفطر پر امن و امان یقینی بنانے پر سکیورٹی فورسز کی خدمات لائق تحسین ہیں، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید الفطر پر ملک میں امن کو یقینی بنانے پر تمام اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ شہباز شریف نے پاک فوج کےجوانوں، تمام انسپکٹر جنرلز اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کے اقدامات کو بھی سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں، پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی اہلکار عید پر اپنے پیاروں سے دور فرائض کی انجام دہی کے لیے معمور رہے۔شہباز شریف نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر ان افسروں، اہلکاروں کو مجھ سمیت پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔