زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا: 17افراد جاں بحق

حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ٹھٹہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کےقریب کھائی میں گرا۔ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایاکہ زائرین کا تعلق ٹھٹہ سے ہے اور ٹرک میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 12 شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر زخمی حب کے سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ادھر  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

Exit mobile version