شقی القلب شخص نے بیوی اور 7 معصوم بچوں کو قتل کر ڈالا

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے مڈ والا میں ایک شخص نے 8 افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ایک شخص نے تیز دھار آلے کی مدد سے اپنی بیوی اور 7 معصوم بچوں کو قتل کردیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل کی وجوہات جاننے کے لیے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version