بھارت کے غیرقانونی تسلط کا شکار مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔عید پر بھی مودی حکومت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سری نگر اور عیدگاہ میں نمازِ عید سے روک دیا۔کے ایم ایس کے مطابق عید پر بھی وادی میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے، مودی حکومت نے کشمیریوں کے سیاسی، معاشی، معاشرتی اور مذہبی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔