قومی
وزیراعظم کی سعودی ولی عہدکی دعوت افطار میں شرکت، تجارتی اور سرمایہ کاری امورپرگفتگو
عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے افطار کی خصوصی دعوت دی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وفدکا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے استقبال کیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ پاک سعودی تجارتی اور سرمایہ کاری کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں سعودی ولی عہد کی جانب سے دی گئی دعوت افطار میں وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ بحرین کے ولی عہد بھی شریک ہوئے۔