قومی
سالانہ محفل شبینہ کل سے فیصل مسجد میں شروع ہوگی
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیراہتمام سالانہ محفل شبینہ کل سے فیصل مسجد اسلام آباد میں شروع ہوگی۔سات روزہ محفل کے دوران ملک بھر سے منتخب قاری قرآن پاک کی تلاوت کریں گے۔دعوت اکیڈمی کے قاری بھی محفل شبینہ میں شرکت کریں گے۔ہر روز محفل عشاء کے فوراً بعد شروع ہوگی اور نصف شب تک جاری رہے گی۔