بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ججز کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری، جسٹس (ر) تصدق جیلانی سربراہ مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانےکی منظوری دے دی گئی، جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔انکوائری کمیشن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔

بعد ازاں کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے ’ڈان نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کمیشن کی سربراہی کا کہا گیا تھا، حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے ٹی او آرز کا بغور جائزہ لیا ہے اور میں نے کمیشن کی سربراہی کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات صاف، شفاف اور میرٹ پر ہوں گی، انکوائری کمیشن کا مقصد ہے کہ عدلیہ کی آزادی برقرار رہے۔

واضح رہے کہ تصدق حسین جیلانی پاکستان کے 21ویں چیف جسٹس رہے ہیں جن کی وجہ شہرت پشاور کے چرچ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے ازخود نوٹس کا فیصلہ بنا۔انہوں نے دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں ایڈہاک جج کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس کو کابینہ کی منظوری سےجوڈیشل کمیشن قائم کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔

اشتہار
Back to top button