بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

فلائی جناح نے شارجہ اور لاہور کے درمیان دوسری بین الاقوامی پرواز کا افتتاح کردیا

پاکستا ن کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے متحدہ عرب امارات میں شارجہ اور لاہور کے درمیان دوسری بین الاقوامی پرواز کا افتتاح کردیا ہے۔فضائی کمپنی نے لاہو رکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے روٹ کے آغاز کے سلسلے میں روانگی سے قبل تقریب کا انعقاد کیا،جبکہ افتتاحی پرواز کے مسافروں کا شارجہ پہنچنے پر بھی پرتپاک استقبال کیا گیا۔

لاہور اور شارجہ کے درمیان 27مارچ2024سے پروازوں کا درج ذیل شیڈول نافذ االعمل ہوگا

پروازروانگیوقتآمدوقتطیارہشیڈول
9P 500لاہور12:25شارجہ15:00 ایئر بسA320یومیہ
9P 501شارجہ15:40لاہور19:30 ایئر بسA320یومیہ
9P 502لاہور21:00شارجہ23:15 ایئر بسA320یومیہ
9P 503شارجہ23:55لاہور03:55 ایئر بسA320یومیہ

 دوسرے بین الاقوامی روٹ کے آغاز پر فلائی جناح کے ترجمان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے افتتاحی پرواز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی آپریشنز کے آغاز کے محض ایک ماہ کے بعد ہم لاہور سے شارجہ کیلئے اپنے دوسرے بین الاقوامی روٹ کا افتتاح کررہے ہیں۔یہ اقدام نہ صرف پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی رابطے کو مضبو ط بنانے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے بلکہ یہ فلائی جناح کے اپنے مسافروں کو ڈومیسٹک اور بین الاقوامی سفر کیلئے سستے ذرائع فراہم کرنے کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔"

فلائی جناح اس وقت پاکستان میں اپنے پانچ جدید ایئر بس A320طیاروں پر مشتمل فضائی بیڑے کے ساتھ کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور لاہور سے شارجہ کیلئے بین الاقوامی پروازیں چلا رہی ہے۔

 اس کی اکانومی کلاس کی نشستیں کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کی اکانومی کلاس کے مقابلے میں کہیں زیادہ کشادہ ہیں، جو مسافروں کیلئے ان کے سفر کے دوران بے پناہ آرام کا باعث بنتی ہیں، ہوائی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس "اسکائی ٹائم”کی سہولت بھی میسر ہے،جو مسافروں کو تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنی ڈیوائسز پر منتقل کرنے کی سہولت دیتا ہے،س کے علاوہ مسافر انتہائی مناسب قیمتوں پر دوران پرواز "اسکائی کیفے”مینو سے ناشتہ،سینڈوچ اور کھانوں کیلئے مختلف قسم کے لذیز پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button