اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹومیں نشہ کرنے سے منع کرنے پر دوست نے دوست کوقتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آئس نشہ کے عادی جواد نے اپنے دوست احسان اللہ کوفائرنگ کرکےموت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول احسان اللہ اپنے گہرے دوست جواد کوآئس نشہ سے چھٹکارا دلاناچاہتا تھا۔
مقتول احسان اللہ اپنے دوست جواد کامنشیات سے چھٹکارا دلانے والے ادارہ سے علاج کرانا چاہتا تھا، جواد نے پتہ چلنے پر اپنےگہرے دوست مقتول احسان اللہ کو گھر سے باہربلواکرگولیاں ماردیں۔پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے ۔