بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران سے گیس خریدنے پر پابندیاں لگ سکتی ہیں، مصدق ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر ہم ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر پانچ طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاکہ ایران سے بات کی ہے کوئی طریقہ ڈھونڈیں گے کہ ایران کی گیس لے پائیں اور پابندیاں بھی نہ  لگیں۔

انہوں نے کہا کہ  اگر ہم ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر پانچ طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں۔اس حوالے سے رہنما تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن ہمارے بارڈر تک لاچکا ہے، اب ایران بین الاقوامی معاہدے کے تحت ہمارے اوپر جرمانہ بھی ڈال سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا تھاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنیٰ مانگیں گے اور پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔

مزید پڑھیے  اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا نقصان برداشت نہیں کیا جا سکتا، چیف جسٹس گلزار احمد
Back to top button