ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ جلسے کی درخواست پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم اب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے امن و امان کی صورتِ حال کو جواز بناکر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل نے اس معاملے پر دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔عامر مغل نے کہا کہ اگر حکومت دارالحکومت میں بھی جلسے کو سکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔