بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ملاقات کی اوردفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کا نور خان ایئر بیس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے مسلح افواج کی مشترکہ یومِ پاکستان پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر خصوصی طور پرشرکت کی، تقریب میں آمد پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کا استقبال کیا۔تقریب کے دوران شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے شاندار جوائنٹ سروسز پریڈ کا مشاہدہ بھی کیا، تقریب کے بعد شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں بالخصوص دفاع میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی اور مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے خیر خواہ رہے ہیں۔پاکستان کا دورہ کرنے پر آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔شہزادہ خالد بن سلمان نے بھی یوم پاکستان پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر مدعو کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے پاکستان کے ایک روزہ کامیاب دورے کے بعد سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو وطن روانگی سے قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہزادہ خالد بن سلمان کو نور خان ایئر بیس سے روانہ کیا۔

مزید پڑھیے  عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ، ڈاکٹر فوزیہ
Back to top button