بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک بھر میں یومِ پاکستان کل بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جائیگا

قوم کل یوم پاکستان اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے سخت محنت کی جائے گی۔یہ دن 1940 میں آج کے دن تاریخی قرارداد لاہور کو اپنانے کی علامت ہے جس نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے مقصد کے حصول کے لیے ایک فریم ورک فراہم کیا۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، خوشحالی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

اس دن کی اہم خصوصیت اسلام آباد میں عظیم الشان فوجی پریڈ ہوگی جس میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ کریں گے جبکہ لڑاکا طیارے فضائی مشقیں پیش کریں گے۔دوپہر کو ایوان صدر میں ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں صدر آصف علی زرداری مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز اور میڈلز سے نوازیں گے۔ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور تحریک پاکستان کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔

اشتہار
Back to top button