بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گوادر پورٹ کمپلیکس پر بلوچ لبریشن آرمی کا حملہ ناکام، 8 دہشتگرد مارے گئے

سیکیورٹی فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے) کے دہشت گردوں کی گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملےکی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس میں کمپلیکس میں فائرنگ اور دھماکے سنے گئے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔گوادر پورٹ کمپلیکس پر بلوچ لبریشن آرمی کا حملہ ناکام، 8 دہشتگرد مارے گئے

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ آدھے گھنٹے سے زائد سے جاری ہے۔پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پورٹ اتھارٹی کے ملازمین کی فیملیز رہائش پذیر ہیں جبکہ سرکاری اداروں کے دفاتر بھی واقع ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق کمپلیکس سے مسلسل فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔مقامی افراد کے مطابق چار سے پانچ دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی ہے اور علاقے سے دھواں اُٹھ رہا ہے۔بعدازاں سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تمام 8 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جسے فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنادیا۔ایس ایس پی گوادر کیپٹن زوہیب محسن نے کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ آوروں کے خلاف آپریشن مکمل ہو گیا ہے اور اب کمپلیکس میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

اشتہار
Back to top button