بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

 وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا، اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ خطے کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی، اس کے علاوہ اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button