بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔  وارنٹ گرفتاری راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے جاری کیے۔عدالت نے مراد سعید، شیریں مزاری، شہباز گل اور شبلی فراز کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری 9 مئی کے واقعات سےمتعلق کیس میں جاری ہوئے، ان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے۔عدالت نے 2 اپریل کو علی امین گنڈا پور کو پیش کرنےکا حکم بھی دے دیا۔

اشتہار
Back to top button