بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کی آج 11 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی

1965ء کی جنگ کے ہیرو اور بھارتی فضائیہ کو چھٹی کا دودھ یاد کرانے والے سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کی آج 11 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم کو ان کی 11 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوت نے بھارت کیخلاف جنگ میں دشمن کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرایا تھا۔

پاک فضائیہ کے شاہین صفت ہواباز نے ڈاگ فائٹ کے دوران 5 بھارتی جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے جبکہ 4 طیارے صرف 30 سیکنڈز میں زمین بوس کیے، ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 5 طیارے گرانے کا شاندار ریکارڈ آج بھی گنیز بک آف ورلڈ میں درج ہے۔جرأت مندانہ صلاحیتوں سے تاریخ رقم کرنے والے سکواڈرن لیڈر محمد محمود عالم کی آج 11 ویں برسی منائی جا رہی ہے، ایم ایم عالم 1952ء میں فضائیہ میں آئے اور 2 اکتوبر 1953ء کو کمیشنڈ عہدے پر فائز ہوئے۔

ایم ایم عالم نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی ہوا بازوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا، سکواڈرن لیڈر نے ایک ڈاگ فائٹ کے دوران 5 بھارتی ہنٹر جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے، اس مشن میں انہوں نے ایف 86 سیبر طیارہ اڑایا۔مجموعی طور پر ایم ایم عالم نے 9 طیارے گرائے اور دو کو نقصان پہنچایا، ان میں 6 ہاک ہنٹر طیارے شامل تھے، فضا میں لڑی جانے والی جنگ کے حوالے سے یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے، قوم کا یہ قابل فخر سپوت 18 مارچ 2013ء کو 78 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کر گیا۔

اشتہار
Back to top button