بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل کی قیدی خواتین کے ساتھ افطاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے لاہور کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر قید یوں کے لیے افطار مینیو تیار کیا گیا، قیدیوں کو افطار میں بریانی، سموسے، پکوڑے، پھل، دہی بھلے پیش کیےگئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز قیدی خواتین کو سموسے، پکوڑے، پھل اور کھانا پیش کرتی رہیں۔وزیراعلیٰ نے جیل کے کچن کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کے لیے تیار کھانے کا معیار  چیک کیا۔مریم نواز نے اس سیل کا بھی دورہ کیا جہاں ان کے والد نواز شریف قید رہے، وزیراعلیٰ مریم نواز جیل میں گزرے وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، وزیراعلیٰ نے جیل میں اپنی قید کے دوران ڈیوٹی پر متعین جیل اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔انہوں نے قیدیوں سے بات چیت کی اور  ان کے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے خواتین قیدیوں سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آپ سے ملنے آئی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے قیدیوں کے لیے ویڈیو کال کی سہولت کا بھی افتتاح کیا، سینٹرل جیل لاہور قیدیوں کے لیے ویڈیو کال کی سہولت دینے والی پہلی جیل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سینٹرل جیل کے لان میں پودا لگایا اور  مزید درخت لگانے کی ہدایت کی۔انہوں نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے 20 بستروں کے اسپتال کا افتتاح  بھی کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز  نے رہائی پانے والے قیدیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

اشتہار
Back to top button