بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

23 مارچ کو پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری

ٹریفک پولیس نے 23 مارچ کو پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق 17، 19، 21 اور 23 مارچ کو رات 12 سے دن 2 بجے تک بھاری ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، لاہور سے آنے والی ٹریفک راولپنڈی صدر روڈ سے پشاور جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر جا سکے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کرال چوک اور راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، پارک روڈ سے داخل ہوگی، چھوٹی ٹریفک کشمیر چوک سے مڑتے ہوئے بہارہ کہو اور مری بھی جاسکتی ہے، پریڈ کے دوران فیض آباد تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔ترجمان کے مطابق پاکستان ڈے پریڈ 23 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

اشتہار
Back to top button