بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب سیف سیٹز اتھارٹی اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمونی کیشن کارپوریشن کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے صوبے کے اٹھارہ شہروں میں اسمارٹ سیف سٹی اتھارٹی پروجیکٹ کے نیٹ ورک کو نافذ کرنے کے لیے آج لاہور میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔دستخط کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

قبل ازیں انہیں بریفنگ دی گئی کہ ٹیکسلا، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور گجرات میں سیف سٹی کے اقدامات مئی کے آخر تک شروع ہو جائیں گے۔وزیراعلیٰ کو مزید بتایا گیا کہ شہروں میں اٹھارہ ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ سینسر بھی لگائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کو ملتان، بہاولپور، سرگودھا، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ساہیوال، جھنگ، اٹک، حسن ابدال، ڈیرہ غازی خان، سیالکوٹ، مری، اوکاڑہ اور میانوالی میں سیف سٹی پراجیکٹس سے بھی آگاہ کیا گیا جو رواں سال مکمل ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیے  طالبان حکومت کو تسلیم کئے بغیر امریکا کے پاس کوئی چارہ نہیں، وزیراعظم عمران خان
Back to top button