بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔منظور کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صدر زرداری نے ریفرنس فائل کیا، بلاول بھٹو زرداری نے اس کی پیروی کی، قومی اسمبلی سپریم کورٹ کی رائے دینے پر اسے مبارکباد دیتی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق قرارداد مطالبہ کرتی ہے کہ غیر منصفانہ فیصلہ بدل دیا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے اور انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کے لیے جان قربان کرنے والے کارکنان کے لیے نشان ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی، پنجاب، بلوچستان اور سینیٹ سے بھی ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرار دادیں کثرت رائے سے منظور کی گئی تھیں۔

اشتہار
Back to top button