آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش کا چوتھا اور پاکستان کا 5 واں نمبر ہے۔