وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کیلئے لگن کا اعتراف ہے، بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کیلئے بھی ایک بڑا اقدام ہے۔ورلڈ کپ کوالیفائر میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے ہاکی کے شائقین میں جوش اور ولولہ پیدا کیا ہے اور یہ انعام ان کی ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

