بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ممکنہ بارش اور برف باری کے پیش نظر این ڈی ایم اے کی ہدایات جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آنے والے ہفتے میں ممکنہ بارش اور برف باری کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اتھارٹی نے مسافروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موسم سے متعلق آگاہی کے اقدامات کریں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مقامی انتظامیہ کو پہاڑی اور برفباری والے علاقوں میں ایمرجنسی اہلکاروں اور مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بروقت اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید یہ کہ کسانوں کو موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیاں کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے جلد ہی ایک موبائل ایپلیکیشن شروع کرے گا تاکہ عوام کو ممکنہ آفات کے بارے میں ابتدائی انتباہ اور حفاظتی اقدامات فراہم کیے جا سکیں۔

اشتہار
Back to top button