پشاور میں بورڈ بازار کے قریب دھماکا،دو افراد جاں بحق

پشاور میں بورڈ بازار کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ مبینہ طور پر بورڈ بازار میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ترجمان ریسکیو 1122بلال فیضی نے بتایا کہ تمام افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی و غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل دھماکا ہوا، جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

Exit mobile version