بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری،آصف زرداری نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا

پاکستان کے 14ویں صدر کا انتخاب کرنے کے لیے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔سینیٹر شیری رحمٰن حکومتی اتحاد کی جانب سے صدارتی امیدوار آصف زرداری کی پولنگ ایجنٹ مقرر ہیں جبکہ سینیٹر شفیق ترین سنی اتحاد کونسل و دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قوم پرست رہنما اور صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ مقرر ہیں۔پولنگ شروع ہونے سے قبل پولنگ اسٹیشن میں خالی بیلٹ بکس دکھایا گیا۔

قومی اسمبلی ہال میں ووٹرز کے لیے 2 کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ کاؤنٹر ون پر حرف تہجی اے (A) سے این (N) تک سے نام شروع ہونے والے ووٹرز ووٹ ڈالیں گے۔حرف تہجی او (O) سے زیڈ (Z) تک نام والے ووٹرز کاؤنٹر ٹو پر ووٹ ڈالیں گے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے سینیٹرز بانی پی ٹی آئی کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان میں پہنچے۔

صدارتی انتخاب کے لیے پہلا ووٹ عبدالحکیم بلوچ نے کاسٹ کیا جس کے بعد بلاول بھٹو، وزیراعظم شہباز شریف، آصف علی زرداری، اسحاق ڈار، سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر فلک ناز، عمر ایوب اور دیگر نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

مزید پڑھیے  تہوار ہمارے تمام شہداء اور غازیوں کے مرہون منت ہیں، پاک فوج کا عید پر پیغام
Back to top button