سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رمضان میں سحرو افطار کےاوقات میں بلاتعطل گیس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کےمطابق سحری کےلیے رات ڈھائی سےصبح 8 بجےتک گیس فراہم کی جائےگی جب کہ افطاری کےلیے سہ پہر 3 سے رات 10 تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائےگی۔ترجمان کا کہنا ہےکہ گیس پریشرکے مسائل کےحل کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کے لیے گیس شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کے تحت سحری میں صبح 3 بجے تا صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی جب کہ افطار کے لیے دوپہر 3 بجے تا رات 10 بجے تک گیس کی سپلائی کھلی رہے گی۔